مہر خبررساں ایجنسی نے بنگالی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی محمد پور کرشی مارکیٹ میں جمعرات کو بھیانک آگ لگ گئی جس سے سینکڑوں دکانیں جل گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی اور بھاری مقدار میں کھانہ پکانے والا تیل اور پلاسٹک مواد کی وجہ سے آگ بہت تیزی کے ساتھ بازار میں پھیل گئی۔
اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ اور فوج کے دستے چھے گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوسکے۔ آتش زدگی کے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس ہولناک واقعہ میں 500 سے زائد دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔
آپ کا تبصرہ